Headlines

اسحاق ڈار کی زیر صدارت ا علی سطحی زوم میٹنگ کانفرنسفرزانہ کوثر شمع بٹ اور بیرسٹر امجد ملک کی بھی شرکت

دبئی (طاہر منیر طاہر)  نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت ا علی سطحی زوم میٹنگ  کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے مسلم لیگ ن کے ا علی عہدیداران اور لندن  سے  بیرسٹر امجد ملک  نے   شرکت کی-

 زوم  میٹنگ میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری  داخلہ اور دیگر اہم اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے- اوورسیز  سے دیگر بہت سے لوگوں کے ساتھ ساتھ  فرزانہ کوثر  صدر  پی ایم ایل این  وومن ونگ متحدہ عرب امارات اور شمع بٹ صدر   پی ایم ایل این پرتگال بھی شامل تھیں-

اس موقع پر جہاں دیگر بہت سے مسائل کا ذکر کیا گیا وہاں  بیرونی ممالک میں سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ بھی شامل تھا- اس مسلہ پر بحث و مباحثہ کے بعد دوسرے ملکوں میں  سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا  جس پرزوم  میٹنگ میں موجود   پی ایم ایل این کے عہدیداران نے نائب وزیر اعظم پاکستان محمد اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا- پی ایم ایل این  وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر اور پی ایم ایل این پرتگال کی صدر  شمع بٹ نے امارات اور پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل کا ذکر کیا-

اسی طرح دیگر ممالک کے شرکاء نے بھی اپنے اپنے ممالک میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کا تذکرہ کیا جس پر محمد اسحاق ڈار نے نوٹس لینے کا وعدہ کیا- اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا اور بہتری کے اقدامات کے احکامات جاری کئے گئے- شرکائے میٹنگ نے کہا کہ حالیہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہی ہے لہذا ایسی میٹنگز کا انعقاد مستقبل میں بھی ہونا ضروری ہے تا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل اجاگر ہوتے رہیں اور ان کا حل نکلتا  رہے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading