Headlines

پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں  مینگو میلہ  کا افتتاح

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں  مینگو میلہ  کا افتتاح خالد حسین چوہدری    صدرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ نے کیا۔ ان کے ہمراہ سوشل سنٹر شارجہ کے ڈائریکٹرز عمران رفیق، فراز احمد صدیقی، عمران اسلم کے علاوہ دیگر شامل تھے-  پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک  اور نعت شریف سے کیا گیا۔ اس کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا قومی ترانہ سنایا گیا-   اسٹیج  سیکرٹری کے فرائض حافظ عبد الرؤف نے انجام دیئے-

مینگو میلہ تقریب میں عمران رفیق نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور شارجہ سنٹر کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ جس میں سید سلیم  اختر ، چوہدری شاہد کاہلوں، زبیدہ خانم، فرزانه منصور، ثمینہ ناصر، ذوالفقار علی مغل ، شیر اکبر آفریدی، عرفان افسر اعوان، ماجد حسین اور محمداعظم کے علاوہ فلیمیز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے  جنہیں قیمتی انعامات دئیے گئے ۔ اس موقع پر  صدرپاکستان سوشل سنٹر شارجہ خالد حسین چوہدری نے کہا کہ پاکستانی آم ذائقے اور معیار کے اعتبار سے پوری دنیا میں مشہور اور مقبول ہیں- پاکستانی آم اپنی مثال آپ ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں-مینگو میلہ میں آم فروخت کے لئے بھی رکھے گئے تھے- مینگو میلہ میں شریک لوگوں کی تفریح کے لئے مختلف قسم کے تفریحی پروگرامترتیب دئیے  گئے تھے- مینگو میلہ میں شریک بہت سے لوگوں نے  پاکستان سوشل سنٹر شارجہ  کے اس اقدام کو سراہا اور آئندہ بھی ایسے پروگرام تشکیل دینے کی خواہش ظاہر کی- مینگو میلہ کے اختتام پر  تمام مہمانوں کو پاکستانی آموں کے تحفے بھی دیے گئے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading