Headlines

جرمنی میں پیش آنیوالا واقعہ انتہائی شرمناک پوری اوورسیز کمیونٹی بھی اس کی مذمت کرتی ہے: چوہدری احسان الحق باجوہ

فرینکفرٹ (ویب ڈیسک)پارلیمانی سیکرٹری برائے اوورسیز پاکستانی اُمور اور انسانی حقوق وسائل   چوہدری احسان الحق باجوہ  نے  کہا کہ جرمنی میں گزشتہ دنوں جو واقعہ پیش آیا،ا س کی نہ صرف ہم بلکہ پوری اوورسیز پاکستانی کمیونٹی بھرپور مذمت کرتے ہیں ، یہ انتہائی شرمناک واقعہ تھا، سبز ہلالی پرچم ہمارا سب کچھ ہے ،وہ یہاں مسلم لیگ ن کے عہدیداران و کارکنان سے گفتگو کر رہے تھے ، ان کامزید کہناتھاکہ  سب دوستوں ، صدر مسلم لیگ ن جرمنی اور سابق رکن اسمبلی   رانا لیاقت  علی سمیت تمام عہدیداران کا مشکورہوں۔

 چوہدری احسان الحق باجوہ  نے کہاکہ  ہم جرمن گورنمنٹ سے رابطہ میں ہیں جو لوگ بھی مجرم قرارپائیں گے ، انہیں سزا دلوائیں گے ، لاکھوں افغانی ہمارے ملک میں رہتے ہیں لیکن یہ کسی کو حق نہیں پہنچتا  کہ کوئی ہمارے پرچم کی توہین کرے ،انہوں نے اوورسیز کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ  مجھے جب بھی پکاریں گے ،  آپ کی خدمت کے لیے حاضر رہوں گا ،  اللہ تعالیٰ نے مجھے عہدے سے نوازا ہے  اور  آپ نے مجھے مضبوط کرنا ہے ،  میرا دفتر بھی  آپ سب کے لیے ہروقت کھلا ہے ۔

ان کا مزید کہناتھاکہ  ڈپٹی وزیراعظم پاکستان اسحاق ڈار کے سر پر بہت ذمہ داریاں ہیں ،آپ اپنی شکایات  میرے آفس کے نمبر پر شیئر کریں ، وہ  ائیر پورٹ سے گھر تک  یا پھر کسی کے پلاٹ کا معاملہ ہو سب کے مسائل حل کریں گے ،  2013 سے 2017تک ملک کا نظام بہتر انداز میں چل رہا تھا  اور میرٹ پر کام ہو رہے تھے ، غریب کو حق ملا ،  وقت بدلتے رہتے ہیں،جب بھی  حکومت اور اپوزیشن مل کر چلے گی تو ملک ترقی کرے گا ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، کلمے کے نام پر بننے والا پاکستان ہمیشہ رہے گا ۔

پارلیمانی سیکرٹری نے مزید دعویٰ کیا کہ’ 2017ءمیں ہم نے آئی ایم ایف کو خبرباد کہہ دیا تھا ، ہمیں سب سے پہلے ملک کا سوچنا ہوگا ‘۔ تقریب میں سیکرٹری انفارمیشن پاکستان مسلم لیگ ن جرمنی حافظ محمد عمران ضیا  اور راجہ انجم چوہان نے خصوصی شرکت کی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading