Headlines

مسلم لیگ( ن) جرمنی کی قونصلیٹ پر حملے اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی مذمت ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

فریکنفرٹ (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) جرمنی نے پاکستانی قونصلیٹ پر حملے اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جرمن حکومت سے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ( ن) جرمنی کے سیکریٹری اطلاعات حافظ محمد عمران ضیاء نے کہا ہے کہ سبزہلالی پرچم کی بے حرمتی نامنظورہے، افغانستان کے شہریوں کاپاکستان کے قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ پر حملہ اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں اور جرمن حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ حملہ آوروں کو فوری کیفرکردار تک پہنچانے کیساتھ ساتھ قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو بھی یقینی بنائے ۔
انہوں نے کہاکہ مظاہرے میں شریک افغانیوں نے قونصلیٹ کی حدود میں داخل ہوتے ہوئے قومی پرچم کو پول سے اتار کر بے حرمتی کی اور  نذر آتش کرنے کی کوشش کی گئی جس کی مسلم لیگ (ن ٰجرمنی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،  اس وقعہ میں ملوث شرپسندوں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے ۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading