Headlines

ملک بھر میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں واٹس ایپ صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور اس حوالے سے پی ٹی اے کا موقف بھی سامنے آگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، ڈاکیومنٹ بھیجنے میں خلل کا سامنا ہے، اس معاملے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آگیا۔ملک میں تھری اور فور جی استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات در پیش ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پر معاملہ چیک کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading