Headlines

 آئی فون 16مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی اس کی معلومات لیک ہو گئیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل کی طرف سے آئی فون 16رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کی معلومات پہلے ہی لیک ہو کر منظرعام پر آگئی ہیں۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق آئی فون 16پریسکوپ لینزز کے ساتھ متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ایپل کے اندرونی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی فون 16پرو اور پرومیکس میں ٹیٹراپرزم 5ایکس زوم لینز دیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ آئی فون کے اس نئے ماڈل میں میوٹ سوئچ اور آسانی کے ساتھ تصاویر بنانے کے لیے نیا کیمرا بٹن دیا جا رہا ہے۔ اس میں والیم بٹن ، ایکشن بٹن سے نیچے دیئے گئے ہیں۔ یہ فون سیاہ، سبز، گلابی، نیلے اور سفید رنگوں میں متعارف کرایا جا رہا ہے۔ اس کے ڈسپلے اور ڈیزائن میں بھی کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ 
اس میں اپ گریڈ ’ریم‘ (RAM)کے ساتھ ’اے 18چِپ‘، کوالکوم کا سنیپ ڈریگن ایکس75موڈیم اور وائی فائی 7دیئے جا رہے ہیں۔آئی او ایس 18اور اے آئی فیچرز میں جدید ’سری‘ اور دیگر اپ گریڈیشن شامل ہے۔ آئی فون 16میں بیٹری اور چارجنگ کے فیچرز کو بھی پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے۔پاکستان میں اس فون کی قیمت 3لاکھ 40ہزار روپے تک متوقع ہے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading