صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی ایپس سے متعلق سائبر سکیورٹی الرٹ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کابینہ ڈویژن کی طرف سے چند ایپلی کیشنز کے متعلق سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جو صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کی مرتکب ہو رہی ہیں۔ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ ایپلی کیشنز گوگل پلے سٹور پر موجود ہیں جن کے ذریعے مبینہ طور پر پاکستانی آفیشلز کو بھی ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔ 
کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری کے مطابق یہ ایپلی کیشنز صارفین کا نجی اور مالی ڈیٹا چوری کرنے کی غرض سے تیار کی گئی ہیں۔ یہ ایپس میڈیا فائلز، فون نمبرز کی فہرست، کیلنڈر انٹریز، کال اور میسجز لاگ اور دیگر نوعیت کا ڈیٹا چوری کررہی ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں ’آئی ایس ایس بی ‘ ایپ برائے مسلح افواج، انیشل ٹیسٹ پریپیریشن (Initial Test Preparation) اور انٹیلی جنس ایم سی کیوز ٹیسٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پاک ای سروسز 2024، الیکٹرسٹی بل چیکر، سوئی گیس بل ویور، آن لائن شاپنگ پاکستان، آل سم پیکجز اور بائیک سروسز بھی ان ایپلی کیشنز میں شامل ہیں۔ایڈوائزری میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے شہریوں، بالخصوص سرکاری افسران و ملازمین کو ان ایپلی کیشنز کے استعمال سے متنبہ کیا گیا ہے ۔ 

Leave a Reply