Headlines

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کاشارجہ یونیورسٹی کا دورہ چانسلر ڈاکٹر حمید مجول النعیمی سے ملاقات 

دبئی (طاہر منیر طاہر)  متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران  سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شارجہ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید مجول النعیمی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستانی یونیورسٹیوں اور یونیورسٹی آف شارجہ کے درمیان تعاون اور اشتراک کی راہیں تلاش کرنا تھا۔
سفیر فیصل نیاز ترمذی نے معیاری تعلیم کی طرف یونیورسٹی آف شارجہ کی تیز رفتار ترقی کو سراہا جہاں اس وقت مختلف قومیتوں کے تقریباً 18,000 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے متعدد پاکستانی طلباء اور فیکلٹی ممبران کو مواقع فراہم کرنے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی دل کی گہرائیوں سے تعریف کی۔

سفیر نے کیمپس کے ڈھانچے کے ڈیزائن کو بہت سراہا جس میں اسلامی فن کی عکاسی کی گئی تھی۔ دونوں اطراف نے شارجہ یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلباء کے درمیان پاکستان میں سنٹرز آف ایکسی لینس اور ہائر لرننگ کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتی مشن اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading