لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا، منصوبے کے تحت سرکاری سکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا، ملاقات میں طے پایا کہ گوگل فار ایجوکیشن جامعات کے 15ہزار طلبا کیلئے مفت سرٹیفکیشن کورسزکیلئے مددکرےگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم کی ازسرنو تعمیر کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں، حکومت نظام تعلیم میں خامیوں کا تعین کرکے بہتری کے لئے کوشاں ہے۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز