Headlines

بھارت نے دنیا کے سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج ’بائنینس‘ پر 22 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا

نئی دہلی (وب ڈیسک) بھارت کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (ایف آئی یو) نے مقامی اینٹی منی لانڈرنگ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ملک میں کام کرنے پر دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو ایکسچینج ’بائنینس‘ پر 22 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

واضح رہے کہ بھارت میں کرپٹو ایکسچینج کے لیے ایف آئی یو کے ساتھ ایک رپورٹنگ ادارے کے طور پر رجسٹرڈ ہونا اور اس کے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی تعمیل کرنا ضروری ہے۔ادھر آج نیوز کے مطابق  بائنینس نے فوری طور پر معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے۔ مئی میں بائنینس نے ایف آئی یو سے رجسٹرڈ ہوئی تھی کیونکہ ایکسچینج نے ملک میں کام دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کی تھی جب ایف آئی یو نے مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے والے 9 آف شور ایکسچینجز کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔

یو آئی یو نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت سے ایکسچینج تک آن لائن رسائی کو روکنے کے لیے بھی کہا تھا۔کینیڈا کی اینٹی منی لانڈرنگ ایجنسی نے مئی میں بائنینس پر اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی پر 43 لاکھ ڈالر سے زائد کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading