Headlines

’چیٹ جی پی ٹی‘ بنانے والے سائنسدان ایلیا سوتسکیور نے ’سیف اے آئی‘ کے نام سے اپنی کمپنی قائم کر لی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کا حامل پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ بنانے والے سائنسدان ایلیا سوتسکیور نے ’سیف اے آئی‘ کے نام سے اپنی کمپنی قائم کر لی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق ایلیا سوتسکیور ’اوپن اے آئی‘ میں چیف سائنسدان کے عہدے پر فائز تھے، جو چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی ہے۔
تاہم اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سام التمن کے ساتھ اختلافات کے بعد وہ عہدے سے مستعفی ہو گئے اور اب انہوں نے اپنی کمپنی ’Safe Superintelligence Inc‘ (SSI)متعارف کر ادی ہے، جو چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں مصنوعی ذہانت کا حامل پلٹ فارم بنائے گی۔ 
ایلیا سوتسکیورکے ساتھ ڈینیئل لیوی اور ڈینیئل گروس اس کمپنی کے شریک بانی ہیں، جو اوپن اے آئی میں اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ نئی کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ایلیا اور اس کے ساتھیوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”ایس ایس آئی ہمارا نیا مشن ہے۔ یہی ہمارا نام اور ہمارا مکمل پراڈکٹ روڈ میپ ہے۔ “

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading