سنگاپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مختصر ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نےکمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 270 اکاؤنٹس اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے 59 اکاؤنٹس کو پلیٹ فارم سے ہٹایا۔
ٹک ٹاک کی ٹرانسپرینسی رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکومت کی درخواست پر 93.5 فیصد متنازعہ ویڈیوز کو بھی ہٹا دیا گیا ہے،2023 کی دوسری ششماہی میں ٹک ٹاک کو پاکستانی حکومت کی جانب سے 303 درخواستیں موصول ہوئیں جن کے نتیجے میں رپورٹ کردہ مواد کا 93.5 فیصد ہٹا دیا گیا۔پلیٹ فارم نے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 12,392 حصے اور مقامی قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے مواد کے 2,126 حصوں کو ہٹایا۔ٹک ٹاک کا دعویٰ ہے کہ کمیٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزیوں پر کارروائیوں کی شرح ننانوے فیصد سے زائد ہے۔