Headlines

اٹلی میں گاڑی نہر میں گرنے سے 2 پاکستانی جاں بحقتعلق کس علاقے سے تھا؟ پتہ چل گیا

روم (ویب ڈیسک) اٹلی کے شہر فرارا میں ہونے والے سڑک کے حادثے میں دو پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ گاڑی کے ڈرائیور انور شہازکا تعلق گوجرانوالہ اور بابر کا تعلق حافظ آباد سے تھا۔ گاڑی میں 7 افراد سوار تھے جو کام پر سے واپس آرہے تھے۔

آج نیوز کے مطابق یہ حادثہ فرارا کے نزدیک گاؤں پورتے اووررا میں سان کارلو تراوا کی سڑک پر رونما ہوا۔ زخمی ہونے والے پانچوں افراد بھی پاکستانی شہریت کے حامل ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار سڑک سے پھسل کر نہر میں جا گری۔ایک زخمی نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔ دوسرا اس وقت جاں بحق ہوا جب اُسے ہسپتال لے جایا جارہا تھا۔ اسپتال میں زیرِ علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

حادثے کی طلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، تین ایمبولینس، ایک میڈیکل وین، موبائل ریڈیو یونٹ اور پولیس کے علاوہ دو ہیلی کاپٹر بھی موقع پر پہنچے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading