Headlines

پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

دبئی (طاہر منیر طاہر)ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے-  جرمنی میں 9 جون کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر اسمبلی بائیڈل برگ منتخب ہو کر کامیابی حاصل کی اور  14768 ووٹ حاصل کئے-

شہر اقبال کے شاہین وسیم  بٹ سیالکوٹ سے تعلیم یافتہ ہیں- انہیں مسلسل تیسری بار ہیڈر برگ اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر طارق پھابڑہ ھیمبرگ اور تمام اوورسیز پاکستانیوں نے دلی مبارکباد دی ہے- انہوں  نےشاعر مشرق حضرت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال  کے لئے جرمنی میں دل و جان سے کام کیا اور علامہ سرمحمد اقبال  کو جرمن  قوم  سے روشناس کروایا-

 پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چونڈہ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ نے پہلی بار 2009 میں جرمن انتخابات میں حصہ لیا  اور کامیابی حاصل کی-اس کے بعد بر پانچ سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لیتےرہے  اور اب تک مسلسل کامیاب ہوئے ہیں۔ سال 2009 سے قبل وسیم بٹ ہائیڈل برگ کی امیگریشن کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں۔

علاوہ ازیں یہ پہلے پاکستانی ہیں جو جرمن شہر کالسرومے کی ہائی کورٹ میں اعزازی جج کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور شفاف سیاست کے عزم کے ساتھ وسیم بٹ جرمنی میں بھرپور طریقے سے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں لہذا عوام نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر تیسری بار اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب کیا ہے۔

Leave a Reply