Headlines

برطانیہ میں غیر قانونی مقیم ملک و قوم کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں: محی الدین عباسی

دبئی (طاہر منیر طاہر) لندن میں مقیم پاکستانی نژادصحافی محی الدین عباسی گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات آئے،وہ ہفت روزہ لاہور انٹرنیشنل لندن،، ہفت روزہ آبگینے، خواتین ڈائجسٹ اور ماہنامہ The) Global voice) کے چیف ایڈیٹر ہیں- علاوہ ازیں وہ آل پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس پریذیڈنٹ اور لاہور انٹرنیشنل کے نام سے یو ٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں- محی الدین عباسی کی امارات آمد پر یہاں مقیم ان کے دوستوں نے ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کیا- جس میں یو اے ای میں معروف پاکستانی بزنس مین امجد علی، پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے انفارمیشن سیکرٹری ذوا لفقار علی مغل، مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدرغلام محی الدین اور پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لئے متحرک راجہ محمد نصیراور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی- اس موقع پر محی الدین عباسی نے برطانیہ میں مقیم مختلف قومیتوں کے لوگوں کو درپیش قانونی مسائل کا ذکر کیا- انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کے غیر قانونی مقیم لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- محی الدین عباسی نے کہا کہ کہ ہم ایک صحافی ہونے کی حیثیت سے اپنی بساط میں رہتے ہوئے ہم وطن مستحقین کی مدد کرتے رہتے ہیں اور لوگوں کو مروجہ قوانین کی پابندی کرنے کی تلقین کرتے ہیں تا کہ انہیں مزید قانونی مسائل کا سامنا کرنا نہ پڑے- انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ قوانین کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے قانون کی زد میں آ جاتے ہیں اور ملک و قوم کی رسوائی کا سبب بنتے ہیں-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading