Headlines

بل گیٹس کا اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے اپنی سوانح حیات تحریر کرنے کا اعلان کیا ہے۔بل گیٹس نے ایک بلاگ پوسٹ میں یہ اعلان کیا۔
Source Code: My Beginnings نامی یہ سوانح حیات فروری 2025 میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں ان کی ابتدائی زندگی پر روشنی ڈالی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ‘لڑکپن میں وہ اپنے والدین سے لڑتے تھے، کسی اپنے کو اچانک کھونے کا احساس اور کالج سے لگ بھگ نکالے جانے جیسے واقعات اس کتاب میں موجود ہوں گے’۔اس کتاب میں بل گیٹس کی جانب سے مائیکرو سافٹ کی بنیاد رکھنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔البتہ اس سوانح حیات میں مائیکرو سافٹ کے اندرونی آپریشنز اور بل گیٹس کے دیگر کاروباری فیصلوں پر روشنی نہیں ڈالی جائے گی۔بل گیٹس کے مطابق یہ سوانح حیات مائیکرو سافٹ یا گیٹس فاو¿نڈیشن یا ٹیکنالوجی کے مستقبل کے بارے میں نہیں، بلکہ یہ ایک انسان کی ذاتی کہانی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں بتایا جائے گا کہ بل گیٹس کیسے وہ انسان بنا جو آج نظر آتا ہے، اس کا بچپن کیسے تھا اور وہ جوانی میں کیا خواب دیکھتا تھا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading