Headlines

بارشوں کی وجہ سے سیلاب زدہ لوگوں کو مدد فراہم کرنے پر قونصلیٹ کی طرف سے پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا

دبئی (طاہر منیر طاہر) قونصلیٹ جنرل آف دبئی کے قونصل جنرل حسین محمد سے  پاکستان سوشل سینٹر شارجہ (PSCS) کے صدر خالد حسین چوہدری نے اپنی ٹیم کے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی۔

پاکستانی قونصلیٹ سے جاری بیان کے مطابق قونصل جنرل نے شارجہ سوشل سینٹر کے صدراور ان کی ٹیم  کو گزشتہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کو خوراک اور پانی کی فراہمی میں انتھک کوششیں کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پاکستان سوشل سینٹر شارجہ نے تقریباً 500 پاکستانی خاندانوں کو مدد فراہم کی۔ قونصل جنرل نے فراز احمد صدیقی، عمران اسلم، سجاد خان، عبدالماجد اور محمد اعظم سمیت صدر اور ان کی ٹیم کے اراکین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading