Headlines

لاکھوں صارفین کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا حکم  لیکن کہیں آپ کا نام تو فہرست میں شامل نہیں ؟ جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی طرف سے ٹیکس ریٹرنز فائل نہ کرنے والے 6لاکھ 71ہزار506شہریوں کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے ان تمام شہریوں کی فہرست جاری کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001کے سیکشن بی 114کے تحت ایک انکم ٹیکس جنرل آرڈر (آئی ٹی جی او) جاری کیا گیا ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس آئی ٹی جی او پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

ایف بی آر کی طرف سے ٹیلی کام کمپنیوں سے اس حکم نامے کی تعمیل کے حوالے سے 15مئی 2024ء تک رپورٹ طلب کی ہے۔ آپ بھی اس فہرست میں اپنا نام چیک کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے قابل ہیں اور نہیں کرا رہے تو آپ کے نام پر رجسٹرڈ سم کارڈز بھی بلاک ہو سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading