دبئی (طاہر منیر طاہر) پرنسپل شمائلہ احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ایجوکیشن اکیڈمی دبئی جدید سہولتوں سے آرا ستہ پاکستانی تعلیمی ادارہ ہے جو طلباء کی عمدہ تعلیم و تربیت کے لئے کوشاں ہے، عید کی چھٹیوں کے بعد نئے سیشن کے آغاز پر بچے ہاتھوں میں بستے لئے دمکتے چہروں کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتے ہوئے جب سکول کے گیٹ پر پہنچے تو ان کی خوشی دیدنی تھی –
پرنسپل شمائلہ احمد نے کہا کہ سکول کی گراؤنڈ میں سٹال سجے ہوئے تھے، بچوں نے فوٹو فریمز میں تصاویر بنوائیں، سٹالز پر موجود سٹاف نے انہیں چاکلیٹس دیں، بچیوں کے ہاتھوں پر مہندی لگائی اور سب کے چہروں پر پینٹنگ کی، ایجوکیشن اکیڈمی کے اساتذہ نے بچوں کی تفریح کے لئے کچھ دلچسپ کھیلوں کا اہتمام بھی کر رکھا تھا، بچوں نے بڑھ چڑھ کر ان میں حصہ لیا اور خوب لطف اندوز ہونے، ہر طرف میلے کا سماں تھا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ عید گالہ کی اس تقریب نے بچوں کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا تھا، رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس بچوں نےاپنی خوشی کا اظہار پرنسپل اور اپنے پسندیدہ اسانذہ کے ساتھ تصاویر بنوا کر کیا۔