ماہ صیام کا بنیادی مقصد مستحقین کا خیال کرنا ہے انجنیر محمد زبیر خان

دبئی (طاہر منیر طاہر)  پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر انجنیر محمد زبیر خان اورجنرل سیکرٹری خلیل الرحمن بونیری  کی طرف سے دبئی  کے ایک ہوٹل میں گرینڈ افطار ڈنرکا اہتمام  کیا- جس میں مہمانان خصوصی سابق وفاقی وزیر بابر غوری اور کمر شل قونصلرعلی زیب خان تھے۔ انجنیر محمد زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری اور وقار خان نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا- افطار ڈنر میں بزنس کمیونٹی سے پاکستان بزنس کونسل دبئی کے  چیئرمین محمد اقبال داؤد، امین خان آفریدی، شبیر مرچنٹ ڈائریکٹر پی بی سی، مصطفے سلطان ڈائریکٹر پی بی سی، حاجی محمد یا سین، پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر  خالد حسین چوہدری، فراز احمد صدیقی، وقار خان، سرین ائر لائن کے محمد عاطف، شاہان بٹ، گل خان منگل، سمیع الله خان، آصف زمان، احمد خان، تیمور آفریدی، زاہد خان،  قاسم امین خان، حنیف خان، نور محمد خان، عبد الخالق خان، مخدوم رئيس قریشی، محمد علی رئیس، تیمور، امجد، نور رازق، ؤقار، شفیق، شاھد، ہارون، میاں منیر ہانس، شیر اسلم، راجہ ابوبکر، زرین ذادہ، سلطان مروت اور زمرد بونیری کےعلاوہ پختون بزنس اینڈ ویلفیئرآرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ممبران شامل تھے۔ اس موقع پر پختون بزنس اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر انجنیر محمد زبیر خان اور خلیل الرحمن بونیری نے کہا کہ ماہ صیام کا بنیادی مقصد مستحقین کا خیال کرنا ہے- ہمیں اپنے اردگرد غریب اور مستحق لوگوں کا خیال رکھنا چاہیے اور انہیں ضروریات زندگی فراہم کرنی چاہئیں- رمضان مبارک مہینہ نیکیوں کو سمیٹنے کا ہے، اس لئے ہمیں اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اس مقدس مہینے کا مقصد آپس میں پیار و محبت پیدا کرنا ہے۔ مستحق لوگوں کے لیے ہمیں اپنے اردگرد پسماندہ لوگوں کی مدد اور ان کی دیکھ بھال کرنی چاہیے تاکہ اللہ کی رحمتیں حاصل ہو سکیں۔ ہمیں پسماندہ لوگوں کو وہ تمام سامان مہیا کرنا چاہئے جس کی انہیں ضرورت ہے آخر میں انجنیر محمد زبیر خان، خلیل الرحمن بونیری اور وقار خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading