جدہ (محمد اکرم اسد) مقامی کمپنی کے مینجنگ ڈائریکٹر و سماجی شخصیت عقیل آرائیں کی جانب سے سٹاف اور پاکستانی کمیونٹی کے اعزاز میں شاندار افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ،جس میں جدہ کی کاروباری اور سماجی شخصیات نےبھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اس موقع پر عقیل آرائیں نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سعودی عرب میں کاروبار کے بے انتہا مواقع موجود ہیں اور ہم سب پاکستانیوں کو یہاں کے قانون کے مطابق کاروبار کرنا چاہیے ،اپنا کاروبار انفرادی طور پر بھی کر سکتے ہیں ، میں لوگوں سے گزارش کروں گا کہ وہ آئیں اور قانونی طریقے سے اپنا کاروبار کریں تاکہ سعودی عرب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں-
بعد ازاں کمپنی کے کارکنوں میں اعلی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے اور انکی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب میں پاکستان سے آئے معروف خطیب پاکستان اہلسنت علامہ ڈاکٹر سلیمان مصباحی اور پی ٹی آئی پنجاب کے نائب صدر افتخار چودھری نے خصوصی شرکت کی۔ آخر میں پر تکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔