Headlines

حنیف بابر کی جانب سے کمیونٹی اراکین کے اعزاز میں دعوت سحور

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں سیاسی اور سماجی شخصیت حنیف بابر کی جانب سے  دعوت سحور کا اہتمام کیا گیا جس میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ پاکستان رمضان المبارک میں معرض وجود میں آیا ہمیں مل کر پاکستان کو ایک مکمل فلاحی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ھے۔

دارالحکومت ریاض میں حنیف بابر کی جانب سے دی گئی دعوت سحور میں سیاسی،سماجی،مذہبی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کے اراکین شریک ہوئے۔ اس موقع پر پاکستان کی سیاسی اور معاشرتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان رمضان المبارک کے مہینے میں آزاد ہوا اور اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد اور خود مختار ملک سے نوازا ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی تعلیمات کی روشنی میں متحد اور یکجان ہوکر تمام تر اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھیں تاکہ پاکستان دنیا کا مقابلہ کرسکے اور ہم بحثیت ایک قوم بن کر بہتر انداز میں اپنا کردار ادا کریں۔

دعوت سحور کے میزبان حنیف بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی صلی الله عليه وآلہ وسلم نے اپنے وطن سے محبت کا درس دیا ہے اور ہمیں اپنے ملک سے محبت کے ساتھ ساتھ اس کی ترقی اور خوشحالی میں بھی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading