Headlines

مسلم لیگ (ن) عجمان کا افطار ڈنر  افطاری سے قبل پاکستان یو اے ای اور اتحاد بین المسلمین کے لئے دعا کی گئی

دبئی (طاہر منیر طاہر) ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی امارات کے مختلف شہروں  میں اجتماعی افطاریوں  ا ور  سحریوں کا سسلہ شروع ہو گیا- اسی سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یواےای عجمان یونٹ کے صدر چوہدری شہباز غفار نے عجمان کے مقامی ریسٹورنٹ میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ۔

شرکاء  میں پارٹی کے مرکزی صدر محمد غوث قادری، راجہ ابوبکر، پیٹرن چوہدری عبدالغفار، عجمان یونٹ کے چئیرمین عارف منہاس، سیکریٹری جنرل غلام صدیق اعوان، دبئی یونٹ کے صدر سہیل عامر گھمن، مرکزی میڈیا ہیڈ شہزاد بٹ، سینئر نائب صدر چوہدری صغیر احمد، ام القوین یونٹ کے صدر چوہدری بشیر شاہد، سیکریٹری جنرل ام القوین یونٹ خرم  رشید، محمد اکرم، چوہدری رشید، بیرسٹر نوبہار، افتخارعلی، محمودالحسن، تجمل حسین، محمد ندیم، اورنگ زیب، نصیر ستار، وسیم ستار، شاہ زیب نوید، شاہ میر، توقیر، سہیل ستار، حنان،عاطف اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی- اس موقع پر چوہدری عبدالغفار، محمد غوث قادری اور چوہدری شہباز غفارنے کہا کہ ماہ رمضان مسلمانوں کےلئے نماز، قرآن کی تلاوت اور روحانی غور و فکر کے ذریعے اللہ  کے ساتھ اپنے تعلق کو گہرا کرنے، خود تشخیص، توبہ، اور ماضی کی غلطیوں کی معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ رمضان کے دوران روزہ ضبط نفس کا درس دیتا ہے کیونکہ مسلمان صبح سے غروب آفتاب تک کھانے پینے اور دیگر جسمانی ضروریات سے پرہیز کرتے ہیں۔ یہ نظم روزے سے آگے زندگی کے دیگر پہلوؤں تک پھیلا ہوا ہے، جیسے کہ اپنے غصے پر قابو رکھنا، منفی رویے سے بچنا، اور اچھے اعمال کو برقرار رکھنا۔ محمد غوث قادری اور چوہدری شہباز غفار  نے کہا کہ ہمیں اس با برکت مہینہ کے تمام فیوض و برکات سے بھر پور استفادہ کرنا چاہیے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading