Headlines

سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے تقریب,  شہزادی نورہ الفیصل کی بھی شرکت

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی تنظیم پیپلز کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھ رہا ہے جس کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں پیپلز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شہزادی نورہ الفیصل، شہزادی حیا بنت بندر سمیت دیگر اہم سعودی شخصیات شریک تھیں جبکہ پاکستانی پروفیشنلز اور ایگزیکٹوز کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر پیپلز کے چیئرمین محمود خان اور صدر کاشف خان کا کہنا تھا کہ سعودی معیشت تیزی سے ترقی کر رہی ہے جس میں پاکستانی تجارتی اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں کام کرنے والوں کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

پیپلز کا مقصد ہے کہ پاکستانی پروفیشنلز اور سعودی اداروں اور شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ دو طرفہ کاروباری معاملات کو فروغ حاصل ہوسکے۔

 شہزادی نورہ الفیصل کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان جہاں دو طرفہ مراسم مضبوط اور پائیدار ہیں وہیں تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں اور سعودی عرب میں مقیم دونوں ممالک کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ تجربات کی روشنی میں آگے بڑھ رہے ہیں اس سے دونوں ممالک کو اچھے نتائج ملیں گے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading