Headlines

جدہ کے النزاوی گروپ کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں افطاری

جدہ(محمد اکرم اسد) جدہ کے النزاوی گروپ کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام کیا گیا جس  میں پاکستان اوورسیز میڈیا فورم, پاکستان جرنلسٹ فورم اور یونائٹڈ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ہوٹل کے سی ای او منیر خان ,جی ایم سید فخر , دانیال تنویر نے صحافیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی زیادہ سے زیادہ ہوٹل انڈسٹری کی طرف راغب ہوں کیونکہ یہ ایک پھلتا پھولتا منافع بخش کاروبار ہے ، سید فخر رضوی نے کہا کہ مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانا چاہئیے۔
افطار میں سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی اور عبدالشکور اور جمشید جمی و چوہدری شہزاد ہنجرا نے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلا تفریق پاکستان کمیونٹی کی خبریں شائع کرتے ہیں جس سے پاکستان کا مثبت چہرہ سعودی عرب میں اجاگر ہوتا ہے, تقریب میں ہوٹل انتظامیہ کی طرف سے خواتین صحافیوں اور ان کی فیملیوں کو تحائف بھی دیے گئے ۔
اس موقع پہ بات چیت کرتے ہوئے امیر محمد خان, مسرت خلیل اور جہانگیر خان نے  شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا-افطار ڈنر میں سینیئر صحافیوں اکرم اسد، خالدنواز چیمہ ,عدیل ریاض، محمد عدیل, مدثر مرزا ,اقبال سواتی,ثنا شعیب اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading