پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کے سسر شرافت علی انتقال کر گئے

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقار علی مغل کو ماہ رواں میں دوہرے صدمہ سے دو چار ہونا پڑا, چند دن قبل ان کے بڑے بھائی محمد اشرف مغل کراچی میں انتقال کر گئے اور اب ان کے سسر شرافت علی کا لاہور میں انتقال ہو گیا, مرحوم  کی عمر 76 برس تھی اور وہ ایک عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے-

مرحوم شرافت علی پاکستان اسٹیل ملز کراچی میں ٹرانسپورٹ مینیجر تھے- مرحوم کوان کے عزیز و اقارب کی موجودگی میں لاہور میں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کر دیا گیا- ذوالفقارعلی مغل کے سسر شرافت علی کے انتقال پرذوالفقارعلی مغل کے دوستوں اور پی پی پی، یو اے ای  کی طرف سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading