Headlines

ایشیئن کمیونٹی کی محنت رنگ لےآئی بارسلونا میں 1.6ملین یورو کی لاگت سےپہلا کرکٹ گراؤنڈ تیار

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )سپین کے سیاحتی مرکزبارسلونا میں 1.6 ملین یورو کی لاگت سے پہلا میونسپل کرکٹ گراؤنڈ تیاری کے آخری مراحل میں داخل ہوگیاہے، میونسپل ذرائع کے مطابق تمام سہولیات رکھنے والےکرکٹ کے اس میدان میں اپریل کے آخر تک میچز کا انعقاد ممکن ہوجائے گا۔ 
اس منصوبے کا آغاز پاکستان،بنگلہ دیش اور بھارت سے تعلق رکھنے والی 20 لڑکیوں کی محنت سے ہوا جو  پہلے بارسلونا شہر کے مختلف علاقوں میں پریکٹس کررہی تھیں۔اس پروگرام کی بدولت وہ باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہیں  اور وہ سپین کی نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم بن گئی ہیں۔
واضح رہے کہ یورپین منصوبے برائے عوامی شراکتی بجٹ میں بارسلونا کے بلدیاتی پلیٹ فارم Decidim.barcelona میں مقامی لوگوں نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیاتھا۔2 ہزار منصوبوں کی درخواستیں مختلف ووٹنگ مراحل سے گزرتے ہوئے عوامی حمایت کے مرحلے میں 822 رہ گئیں تھیں جس میں کرکٹ کے منصوبے نے تمام 10 اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔

کوئی کام کیے بغیر صرف اپنا اضافی انٹر نیٹ بیچ کر ڈالر کمانے کا موقع، یہاں کلک کریں۔

 آخری اور فیصلہ کن مرحلے میں 183 منصوبوں کے درمیان 30 ملین یوروز کے بجٹ میں اپنا اپنا حصہ لینے کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کرکٹ گراؤنڈ کا منصوبہ ڈسٹرکٹ سانت منجوئیک کا سب سے قیمتی منصوبہ تھا ۔ اس منصوبے نے پاکستانی ،بھارتی، اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ ہسپانوی کمیونٹی کی بھی حمایت حاصل کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور یوں گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے ایک عشاریہ چھ ملین یوروز کی رقم منظور کروائی گئی۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading