Headlines

 بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار زرعی انقلاب آسکتا ہےماہر

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے زرعی تحقیق کے اداروں نے بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر اہتمام فیصل آباد میں منعقدہ زرعی نمائش میں زرعی شعبہ میں ہونے والی جدید تحقیق اور فصلوں کی نئی اقسام کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ نمائش کے دوران غیر زہریلے ایگرو کیمیکلز اور کھادوں کے کم لاگت متبادل بھی پیش کئے گئے۔نیو کلیئر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر ٹنڈوجام کے سائنسدان ڈاکٹر نیاز کھوڑو نے زیادہ پیداوار اور بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی اقسام کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ بنجر زمین کیلئے گندم کے بیج کی نئی قسم تیار کرلی گئی ہے۔زرعی سائنسدان نے بتایا کہ اس بیج سے لاکھوں ایکڑ بنجر زمین پر گندم کی کاشت سے خود کفالت اور زرعی انقلاب لایا جاسکتا ہے۔
زرعی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے زیر انتظام چلنے والے تحقیقاتی مراکز نب جی، نیاب، این آئی اے ٹنڈوجام اورنیفا پشاور کے ماہرین نے کپاس، گندم، چاول، چنے اور براسیکا کی 150 سے زائد جدید اور نئی اقسام متعارف کروائی ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading