اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹوئٹر (ایکس) کی بندش کے خلاف درخواست دائر ہوئی ہے جیسے سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی احتشام عباسی نے وکلاء کے ذریعے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے ، چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ٹویٹر کی بندش ختم کر کے ٹویٹر بحال کرنے کا حکم دے، 17 فروری کے بعد سے اب تک ٹویٹر پر پابندی عائد ہے، ٹویٹر کی مسلسل بندش آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی ہے، درخواست میں پی ٹی اے اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے ،درخواست وکیل سردار مصروف اور آمنہ علی کے ذریعے دائر کی گئی۔