Headlines

فون پانی میں گرجائے تو اسے چاولوں میں رکھنے سے کوئی فائدہ ہوگا؟ ایپل کے ماہرین نے سب کچھ واضح کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فون پانی میں گر جائے تو ٹیکنالوجی کے دیسی ماہرین کی طرف سے فوری مشورہ دیا جاتا ہے کہ اسے چاولوں میں رکھ دیا جائے، تاہم اب آئی فون بنانے والی کمپنی ’ایپل‘ کے ماہرین نے اس مشورے کو بے کار قرار دیتے ہوئے اس سے منع کر دیا ہے۔ 
ویب سائٹ’ سٹارٹ اپ پاکستان‘ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرآپ کو آئی فون چارج کرتے ہوئے ’لیکوئڈ ڈی ٹیکٹڈ‘ الرٹ ملے تو فوری طور پر فون کو چارجر سے الگ کر دیں اور پھر کنیکٹر(Connector) کو نیچے کی طرف رکھتے ہوئے فون کو نرمی کے ساتھ تھپتھپائیں، تاکہ اس میں موجود اضافی پانی باہر نکل جائے۔ 
اس کے بعد فون کو کم از کم آدھ گھنٹے تک خشک ہونے کے لیے رکھ دیں اور اس کے بعد اسے دوباری چارج کرنے کی کوشش کریں۔فون کو خشک کرنے کے لیے ہیٹر ، کمپریسڈ ایئر یا دیگر اس طرح کے حربے ہرگزاستعمال نہ کریں کیونکہ یہ حربے فون کو ٹھیک کرنے کی بجائے اسے زیادہ نقصان پہنچا سکتے ہیں۔اگر آپ کا فون پانی میں گرنے کے بعد ٹھیک کام نہیں کر رہا تو اسے فوری طور پر آف کر دیں اور کوئی بھی بٹن دبانے سے گریز کریں۔ اسے تولیے کے ساتھ سکھائیں اور کسی ایئرٹائٹ ڈبے میں سیلیکا کے پیکٹس کے ساتھ رکھ دیں، جو اس کی نمی جذب کر لیں گے۔ اس صورت میں تب تک فون کو چارج مت کریں جب تک آپ کو اس کے مکمل خشک ہو جانے کا یقین نہ ہو جائے۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading