Headlines

جی میل کی بندش بارے افواہیں گوگل کا ردعمل آگیا

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)گوگل کی ای میل سروس ’جی میل ‘ عالمی سطح پر مقبول ترین ای میل کمیونیکیشن سروس کے طور پر جانی جاتی ہے جس سے متعلق گزشتہ کچھ دنوں سے افواہیں ہیں کہ یہ اگست 2024 میں بند ہوجائے گی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دفتری ملازمین، طالب علموں اور مالیاتی اداروں سمیت سب کے لئے انٹرنیٹ ایک بنیادی ضرورت ہے اور ای میلز متعدد آفیشل کاموں کے لئے کی جاتی ہیں جن کے لئے جی میل کا استعمال ہوتا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں ای میل کا سکرین شاٹ شیئر کیا گیا جس کا عنوان ‘Google is sunsetting Gmail’ تھا جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین سخت پریشانی کا شکار ہوگئے کہ کیا واقعی جی میل بند ہوجائے گی۔
سکرین شاٹ میں گوگل کی جانب سے مطلوبہ پیغام میں لکھا گیا ہے کہ ‘دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو جوڑنے، بغیر کسی رکاوٹ کے مواصلات کو فعال کرنے اور لاتعداد رابطوں کو فروغ دینے کے بعد Gmail کا سفر اختتام پذیر ہو رہا ہے، یکم اگست 2024 سے Gmail باضابطہ طور پر بند ہوجائے گا’۔
یہ پوسٹ سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی جس کے بعد صارفین کے ذہنوں میں مختلف سوالات نے جنم لیا۔
افواہوں کو مزید روکنے کے لئے گوگل نے اپنے آفیشل جی میل ایکس اکاونٹ پر ٹوئٹ کی اور بتایا کہ یہ تمام خبریں جھوٹی ہیں اور Gmail اپنی سروس بلا تعطل جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading