Headlines

ٹیکنالوجی کے شعبے کی وہ 5مہارتیں جن پر عبور رکھنے والوں کیلئے ممکنہ طور پر ترقی کے غیر متوقع دروازے کھلنے والے ہیں

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں تعلیمی ڈگریوں کی بجائے مہارت کی بنیاد پر ملازمین کو بھرتی کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، حتیٰ کہ آئی بی ایم، گوگل اور لنکڈ ان سمیت بڑی ٹیک کمپنیاں بھی ملازمین بھرتی کرنے کے روایتی طریقے ترک کرکے مختلف مہارتوں کےحامل افراد کی خدمات حاصل کر رہی ہیں۔ چنانچہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئندہ عرصے میں تعلیمی ڈگریوں پر مہارت فوقیت لے جائے گی۔
اس رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے فوربز نے اپنی ایک رپورٹ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں5ایسی مہارتیں بیان کی ہیں، جو 2024ء میں مقبول ترین رہیں گی اور ان کے حامل افراد کے لیے ترقی کے غیرمتوقع دروازے کھلیں گے۔ یہ مہارتیں ’جنریٹو اے آئی‘ (Generative AI)، سوک (SoC) ، ڈیپ لرننگ (Deep Learning)، ٹارچ اینڈ پائی ٹارچ (Torch and PyTorch) اور کمپیوٹر ویژن (Computor vision)ہیں۔
رپورٹ میں ماہرین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ان مہارتوں کے حامل افراد کی آئندہ سالوں میں ٹیک انڈسٹری میں بہت مانگ ہو گئی اور ترقی کے بہت مواقع ہوں گے ، جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان ملازمتوں پر سالانہ تنخواہ میں 40سے 60فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ فوربز کی مصنفہ ریچل ویلز کہتی ہیں کہ جاب مارکیٹ تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہی ہے، چنانچہ لوگوں کو بھی خود کو اسی لحاظ سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا چاہیے ۔ یہ پانچ مہارتیں آپ کو ایک محفوظ مستقبل کی ضمانت دے سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading