جدہ ( محمد اکرم اسد) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے انڈیا میں مسمار کی گئی بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔
او آئی سی نے اپنے بیان نے کہا کہ ’او آئی سی جنرل سیکریٹریٹ نے انڈیا کے شہر ایودھیا میں واقع مسمار کی گئی بابری مسجد کے مقام پر ’رام مندر‘ کی حالیہ تعمیر اور افتتاح پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’وزراء خارجہ کی کونسل کی طرف سے اپنے گزشتہ اجلاسوں میں ظاہر کیے گئے او آئی سی کے موقف کے مطابق جنرل سیکرٹریٹ ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے جس کا مقصد بابری مسجد کی صورت میں اسلامی تہذیب کے نشانات کو مٹانا ہے، جو پانچ صدیوں سے بالکل اسی جگہ پر قائم رہی۔‘
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز