لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں سوشل میڈیا صارفین کو ایکس (سابقہ ٹویٹر) کی سروس تک رسائی حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
انٹرنیٹ اور ویب سائٹس کی بندش کو مانیٹر کرنے والی سائٹ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق پاکستان میں سنیچر کی رات کو تقریباً نو بجے ایکس کی سروس بند ہو گئی تھی۔
سروس متاثر ہونے کے بعد سے صارفین ایکس پر کوئی بھی مواد نہیں دیکھ پا رہے اور نہ ہی کچھ پوسٹ کر سکتے ہیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ایکس کی بندش کے حوالے سے نو بجے تقریباً 185 رپورٹس موصول ہوئیں جو بعد میں بڑھتی گئیں۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز