Headlines

ادبی تنظیم ’روبرو آپ اور ہم ‘ کا مقامی ریسٹورنٹ میں مشاعرہ

جدہ (محمد اکرم اسد) ادبی تنظیم روبرو آپ اور ہم نے مقامی ریسٹورنٹ میں مشاعرہ منعقد کیا، محمد فرحت اللہ خان نے پروگرام کا آغاز کرنے سے قبل مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ 

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا،روبرو آپ اور ہم کے چیف ایگزیکٹو عبد الخالق نے اعلامیہ پڑھ کر سنایا ۔ تمام مہمانان  گرامی کو ادبی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے شال پیش کی گئی،  اسلم افغانی نے باقاعدہ مشاعرے کا آغاز اپنے منفرد انداز میں کیا، شعراء اکرام میں  فرید با شعیب، برکت علی ، عبد الخالق شاکر، رضی احمد، ارشد کدوائی، انیس احمد، محمد فرحت اللہ خان، فیصل طفیل، افسر بارہ بنکھوی، افتخار راغب نے اپنا اپنا کلام پیش کیا جسے حاضرین محفل نے بہت سراہا۔

معارف فکاہیہ نگار محمد امانت اللہ نے فکاہیہ کالم پیش کیا اور محفل کو زعفرانی بنا دیا۔مہمان خصوصی عالمی اردو مرکز کے صدر اطہر نفیس عباسی نے حمد باری تعالٰی اور نعت پیش کرنے کے بعد غزل پیش کی اور حاضرین محفل سے داد وصول کی۔صدر محفل مہتاب قدر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے ’روبرو آپ اور ہم‘ کی کاوشوں کو سراہا اور تمام عہدیداروں کو کامیاب مشاعرے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے کلام سے محفل کو پر رونق بنا دیا۔ پروگرام کے آخر میں مرزا فراست نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ  تنظیم آئندہ بھی مشاعرہ منعقد کرتی رہے گی۔ اردو ادب کی خدمت شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہمارا نصیب العین ہے۔

Leave a Reply