لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہانگ کانگ کی ایک کمپنی کو ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے نتیجے میں کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔جیو نیوز کے مطابق میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کمپنی کے ایک کلرک کو لندن سے تعلق رکھنے والے چیف فنانشنل آفیسر (سی ایف او) نے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا اور مختلف بینک اکاو¿نٹس میں رقم منتقل کرنے کی ہدایت کی،مگر یہ ‘سی ایف او’ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک ڈیجیٹل اواتار نکلا جس کے نتیجے میں کمپنی کو ڈھائی کروڑ ڈالرز (6 ارب 93 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوا۔
شمالی امریکہ میں اردو کی آواز