Headlines

پاکستان ایسوسی ایشن سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان ایسوسی ایشن سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام لیبر کیمپس والنٹیرز کے درمیان والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا ۔ جس میں چار ٹیموں نے حصہ لیا ۔
تمام ٹیموں نے اپنے گروپوں میں ایک ایک میچ کھیلا اور ہر گروپ سے ایک ٹیم نے  فائنل کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ فائنل میچ مون والی بال کلب نے جیتا-
زبردست مقابلوں کا سلسلہ آخر تک جاری رہا۔ کھلاڑیوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لیا۔
آخر میں مہمان خصوصی نعیم رسول ھیڈ آف سپورٹس کمیٹی پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اورابوبکر امتیاز ہیڈ آف پبلک ریلیشنز پاکستان ایسوسی ایشن نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی بطور انعام دی۔ معزز مہمانوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایسوسی ایشن کی سپورٹس کمیٹی پاکستانی کمیونٹی کو آپس میں جوڑنے کے لیے اس طرز پر سپورٹس مقابلے کرواتی رہتی ہے۔ پاکستان سے آنے ہوئی سماجی شخصیت  محمد یوسف نجمی نے تمام کھلاڑیوں کو میڈلز تقسیم کئے- آپ نے تمام کھلاڑیوں کا اور بالخصوص انتظامیہ  کا شکریہ بھی ادا کیا۔  مہمان خصوصی نے انتظامیہ کو بھی ٹرافی پیش کی جن میں جاوید اقبال، نا ظر حسین، حمزہ، نفر حسین اور لیاقت عزیز، بلال انور، حمزہ، عثمان یوسف نجمی،  ریاض احمد،  اور وسیم حیدر شامل تھے-

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading