Headlines

سعودی عرب میں مسلم لیگ( ن) کا تاحیات نااہلی کو 5 سال کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم

ریاض (وقار نسیم وامق سے) سعودی عرب میں مسلم لیگ( ن) کے عہدیداروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے تاحیات نااہلی کو 5 سال کرنے کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ میاں نوازشریف کی راہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور ہوچکی ہیں اور اب وہ ایک بار پھر سے وزیراعظم بن کر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

مسلم لیگ (ن)سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ  نے ہمیشہ کے لئے تاحیات نااہلی کی تلوار کو ہٹا کر درست فیصلہ کیا ہے اور اس فیصلے کو آج پوری قوم تسلیم کر رہی ہے اور گزشتہ دور میں جس طرح  نوازشریف کے خلاف سازش کا گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور انہیں تاحیات نااہل کیا گیا آج اس سیاہ فیصلے کا بھی خاتمہ ہوا اور  نوازشریف کو اللہ تعالیٰ نے سرخرو کیا ہے۔

مسلم لیگ( ن) سعودی عرب کے صدر محمود الحق ڈوگر اور صدر ریاض ریجن عدنان اقبال بٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بینچ نے تاریخ ساز فیصلہ سنایا ہے جو جمہوریت کے تسلسل کو مزید تقویت بخشے گا اور جمہوریت مضبوط ہوگی اور نواز شریف چوتھی مرتبہ وزیراعظم بن کر ملک کو ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے ۔

اجلاس سے دیگر عہدیداروں چوہدری سجاد علی، ملک ہمایوں، مخدوم امین تاجر، جی ایم اعوان، ملک حسنین، جمیل ربانی، محمود احمد باجوہ اور دیگر نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہا اور کہا کہ آج کا دن  نوازشریف کے سرخرو ہونے کا دن ہے اور گزشتہ ادوار میں جو جو سازشیں ان کے خلاف کی گئیں اور  نواز شریف سمیت پوری جماعت کو دیوار سے لگانے کی سازش کی گئی تھی اسکا خاتمہ ہوچکا اور اب ایک مرتبہ پھر سے سیاسی اور جمہوری طور پر ملک آگے بڑھے گا۔

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading