Headlines

پاک فوج کے بہادر جوان وطن کی مٹی کے دفاع کے لئے   قربانی سے کبھی بھی دریغ نہیں کرتے: اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن سپین

بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن سپین کے عہدیداروں نے بارسلونا میں پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے بہادر افسران اور جری جوانوں نے اپنی مٹی کے دفاع کے لئے بڑی سے بڑی قربانی سے کبھی بھی دریغ نہیں کیا ۔  
اوورسیز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن سپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں سینئر نائب صدر سلیمان گوندل کوآرڈینیٹر برائے یورپ فرحان اختر مہر ،چوہدری ساجد گوندل،چوہدری عمران اختر مہر ،چوہدری محمد نذیر مہر اور مرزا جابر نے مزید کہا کہ ہم بنوں میں ہونے والے واقع پر اظہار افسوس کرتے   ہیں اور پاک فوج کے شہداءکو ان کی بہادری پر سلام پیش کرتے ہیں ۔ 
اس موقع پر اوورسیز گلوبل فاونڈیشن سپین کے صدر چوہدری عمران اختر چھوکر کلاں نے کہا کہ جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں ۔ ان کا دھرتی سے نام و نشان بھی مٹ جاتا ہے ،چوہدری ساجد گوندل نے کہا کہ پاک فوج ہی پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہے ۔ اور ہم ملک میں بدامنی ،انتشار  پھیلانے اور ملک  کو توڑنے کی کوشش کرنے والوں کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ،اوورسیز گلوبل فاونڈیشن کے سینئر نائب صدر محمد سلیمان گوندل نے بنوں کے شہدا کے  درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ۔ 
اوورسیز گلوبل فاونڈیشن یورپ کے کوآرڈینیٹر چوہدری فرحان  اختر مہر نے کہا کہ پاکستان کے لئے قربانی دینے والے پاک فوج کے جوانوں کو ہم تمام اوورسیز پاکستانی سلام پیش کرتے ہیں اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں –

Leave a Reply

Discover more from ہمارا اخبار

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading