صفحہ اول / سیاحت / مالدیپ کے بارے میں ١٠ دلچسپ حقا ئق

مالدیپ کے بارے میں ١٠ دلچسپ حقا ئق

maldives-hamaraakhbar

مالدیپ جانے کا اتفاق ہوا ہو یا تصویروں میں دیکھنے کا موقع ملا ہو، جہاں بھی نظر دوڑائیں شفاف پانی اور سفید مٹی کا ساحل نظر آتا ہے. انڈین ocean کے بیچ میں  یہ جنت نظیرمقام  ١١٩٠ کورل جزیروں سے  بنا  ٩٠٠٠٠ sq.km تک پھیلا ہوا ہے.

 

١٠  – مالدیپ ایک ملک بدر شہزادے نے قائم  کیا

اپنی جغرافیائی حیثیت کی وجہ سے مالدیپ  کو  ہمیشہ سے ایک اہم مقام حاصل ہے. جس میں مال بردار جہاز کے لئے تجارت کے راستے شامل ہیں.

تاریخ کے مطابق مالدیپ میں سب سے پہلےبھارتیوں  نے بستیاں آباد کرنی شروع کیں. بھارت میں موجود کالنگا  کے بادشاہ نے جب اپنے بیٹے کو ملک بدر کیا تووہ مالدیپ جو اس زمانے مے دھیوا ماڑی کہلاتا تھا آپہنچا. کالنگا کے شہزادے، سورودسرانہ آدتیہ   نے ادیتا سلطنت کی بنیاد رکھی.

٩- شیل کا  بطور کرنسی استعمال

کچھ عرصے پہلے تک مالدیپ میں سمندری شیل کو روز مرہ کے کاموں اور تجارت کے لئے کرنسی کے طورپر استعمال کیا جاتا رہااور اس وجہ کی بنیاد پر مالدیپ کو "The Money Island” کہا جاتا تھا. دنیا بھر میں شیل کی فراہمی مالدیپ کرتا رہا ہے جب شیل  بطور کرنسی استعمال ہوتے تھے .

٨ – 98% شرح خواندگی

مالدیپ کا تعلیمی معیار دنیا میں موجود بہترین تعلیمی معیاروں میں شامل کیا جاتا ہے. مالدیپ میں بچوں کے علاوہ والدین کے ساتھ ساتھ خدمتگاروں کو بھی تعلیم مہیا کی جاتی ہے. اس عمل کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ %١٠٠ بچے پرائمری کی تعلیم سے مستفید ہوتے ہیں اور %٩٩ بچے پانچوی جماعت تک جاتے ہیں.

 

maldives cabinet meeting underwater

٧ – کابینہ کا اجلاس پانی کے  نیچے

ما حولیاتی تبدیلی اور سطح سمندر کا بڑھنا مالدیپ کے لئےپریشان کن عمل ہے. انہی وجوہات کی بنا پر مالدیپ کے صدر محمّد نشید نے کابینہ کے اجلاسس کو سمندر کی تہ میں کرنے کا فیصلہ کیا.جس میں صدر سمیت ١٣ حکومتی عہدیدار ا سکوبا گیر پہن کر شریک ہوئے.

 

maldives-marine-life-hamaraakhbar

٦ – کرشماتی سمندری دنیا

وہیل مچھلی کا نظارہ کرنا بھی ایک مشغلہ ہے اور اگر یہ مشغلہ مالدیپ میں  سرانجام  دیا جاۓ تو آپکو ١٥٠٠- ٢٠٠٠ وہیل مچھلیوں سے کم نظرنہیں آتیں. ان میں کلر وہیل، پائلٹ وہیل اور بوتلینوس  dolphin سے لے کر سپرم وہیل اور سپوٹڈ ڈولفنز موجود ہیں. یہاں ایک ڈالفن کے جمگھٹے میں ٢٠٠ کے قریب ڈالفن  ہوتی ہیں.

٥  – اسلامی ملک

مالدیپ ایک ایسا ملک ہے جہاں سختی سے شریعت نافذ ہے اور ایسا ١٢ صدی سے چلا آرہا ہے. ١٦ صدی میں پرتگالیوں نے عیسائیت پھیلانے کی کوشش کی جس کا انجام ناکامی اور خون خرابے پر ہوا.

٤ – جبری استعفیٰ

مالدیپ کے صدر، محمّد نشید سے اسلحے کے زور پر استعفیٰ لے لیا گیا. ملک میں ہونے والے مظاہرے اور ہڑتالیں اس استعفے کی وجہ بنیں اور اس کے ساتھ ساتھ صدر سمیت ٥٠ لوگوں کو زخمی کر کے چوڑا. نشید کے بعد نائب صدر نے اقتدار کی کرسی پر براجمان ہوئے اور سابق صدر  کے جبری استفے کی خبروں سے متعلق تردید کی.

 

jack-daniels-hamaraakhbar٣- شراب کا استمعال ممنوع ہے

پابندی سےاسلامی احکامات کی  پیروی کیے جانے کی بنا پر یہاں تفریحی مقامات کے باہر شراب نوشی منع ہے.  رمضان کے موقع پر سیاحوں کو اسلامی تعلیمات کے احترام کی توقع کی جاتی ہے اور اس بات کا پابند بنایا جاتا ہے

 

٢ – اسلامی تعلیمات کا سختی سے نفاذ

مالدیپ میں اسلامی احکامات کے خلاف جانے سے آپ بہت زیادہ مشکل میں  پڑ سکتے ہیں اور اس کا انجام جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچ کر ختم ہوسکتا ہے. اسی وجہ سے یہاں  دوسرے مذاہب کے تابوت یا لٹریچر لانا ممنوع ہے.

اسکے ساتھ ساتھ یہاں ڈرگس کے ساتھ پاۓ جانے پر عمر قید کی سزا سنائی جاتی ہے. ہم جنس پرستی کو یہاں اسلام اور اسٹیٹ کے خلاف جانے کے مترادف سمجھا جاتا ہے اور اس پر بھی جیل کی سزا ہوسکتی ہے.

cocunut-arrested-maldives

١  یہاں ناریل بھی گرفتار ہوچکا ہے

کالا جادو ویسے تو دنیا میں ہر جگہ پایا جاتا ہے  مگرمالدیپ  کے بسنے والوں کا  اس پر یقین باقی  لوگوں سے زیادہ ہے. اس بات کا اندازہ اس طرح لگایا جاسکتا ہے کہ الیکشن کے دنوں میں ایک ناریل کو گرفتار کرلیا گیا ، اس جرم کی بنیاد پر کہ اس نے انتخابات میں دھاندلی کی ہے .

تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ ناریل معصوم ہے اور ہونے والی گرفتاری  غلط ثابت  ہوئ . کوئی جادو ٹونا اس پر نہیں پایا گیا اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں عمل میں  نہیں آئیں.

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے