صفحہ اول / ٹیکنالوجی / سوشل میڈیا / وہاٹس ایپ پر اپنا قیمتی وقت برباد ہونے سے کیسے بچائیں ؟ – کچھ مفید ٹپس

وہاٹس ایپ پر اپنا قیمتی وقت برباد ہونے سے کیسے بچائیں ؟ – کچھ مفید ٹپس

اگرچہ اس پر کوئی رپورٹ یا سروے نظر سے نہیں گذری کہ وہاٹس ایپ گروپ چیٹ کے فوائد زیادہ ہیں کہ نقصانات مگر ذاتی تجربے اور دوستوں سے گفتگو کے نتیجے میں یہ بات سامنےای ہے کہ بہت سے لوگ اسکے ” عادی” ہو گئے ہیں .. انھیں اسکے بغیر رہا نہیں جاتا ، اسکو بار بار چیک کیے اور جواب دیے بغیر وہ سو نہیں سکتے ، کوئی کام نہیں کر سکتے یعنی کہ وہ اسکے نشئی ہو چکے ہیں –
ہر کوئی ریٹائر یا بلکل فارغ بھی نہیں ہوتا نہ جیل کا قیدی کے اسکے پاس وقت گذا رنے کے لئیے یہ ہی ایک اچھا گیم ہے یا تفریح ہے …مگر اس کے نشے سے کاروباری افراد  اور
 سماجی شخصیات کا اور لکھنے پڑھنے

والوں کابہت وقت برباد ہو رہا ہے ، انکی سوچ اور انکے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے 

آپ کچھ کرنے کا سوچیں اور اچانک وہاٹس ایپ کے کسی گروپ میں کسی نے کوئی ایسی بات لکھ دی جس سے آپ اتفاق نہیں کرتے ، آپ میں صبر اور برداشت کی بھی کمی ہو کہ اسکو نظر انداز بھی نہیں کرسکتے تو گویا آپ تو گئے ، آپ ہی وہ فرد ہیں جس کو وہاٹس ایپ سے ہر حال میں نکلنا ہے 

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ واقعی مختلف گروپس میں رہنے کی وجہ سے آپ اپنےوقت کا ٹھیک استعمال نہیں کر پا رہے تو انتظار نہ کریں کہ کوئی آکر آپ کو مشورہ دے گا  اور آپ اسکے بعد نکلنے کا سوچیں گے … 


میں نے کبھی کسی اہم شخصیت کو وہاٹس ایپ گروپس استعمال کرتے نہیں دیکھا اور کوئی انہیں زبردستی شامل کر لے تو بھی انہیں وہاں روک نہیں سکتا ، وہ لوگ وہاٹس ایپ صرف ون ٹو ون ٹیکسٹ اور آڈیو پیغامات کے لیے استعمال کرتے ہیں 

فیس بک اور ٹویٹر زیادہ بہتر آپشن ہیں،یا ہم خیال لوگوں کا ایک ای میل گروپ بنا کر بھی بات چیت کی جاسکتی ہے جو زیادہ میچور ہے اور آپ اپنی آسانی سے اپنے کام نمٹا کر وہ ای میل پڑھکر تفصیلی جواب لکھ سکتے ہیں – اہم تعلیمی اور سماجی ادارے ویب سائٹ پر فورم بناتے ہیں کہ مخلتف موضوعات پر مختلف شعبوں کے ماہرین کی رائے بھی آجائے  اور وہ مستقبل میں دوبارہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہو ، جب کوئی اسی موضوع پر کچھ  وہاں بھی کلوزڈ اور سیکرٹ گروپس بنائے جا سکتے ہیں اور آپ وہاں زیادہ آسانی کے ساتھ اور بہتر طور پر سوشل رہ سکتے ہیں بغیر اپنا کاروباری یا تعلیمی نقصان کیے بغیر – بعض لوگ کسی اور وجہ سے بھی وہاٹس ایپ سے تنگ ہو سکتے ہیں ، گروپ بناتے وقت لوگوں کا نہ ای کیو ٹیسٹ ہوتا ہے اور نہ انکی علمی قابلیت کی جانچ ہوتی ہے نہ انکے شوق کا خیال رکھا جاتا ہے –

اگر کوئی بہت سارے مختلف مزاج اور مختلف شوق رکھنے والوں کو زبردستی اپنی مرضی سے ایک دڑ بے میں جمع کر لے تو وہاں وہ لڑے بغیر اور ایک دوسرے کو زخمی کیئے بغیر نہیں رہ سکتے چاہے آپ انہیں گروپ کے کتنے ہی اصول و ضوابط بتا دیں –

ڈاکٹروں سے پوچھا گیا کہ غصہ کیوں آتا ہے ؟ بہت ساری وجوہات ہو سکتی ہیں مگر ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کسی فرد کو کسی ایسے گروپ میں رہنے کو اور بات چیت کرنے پر مجبور کیا جائے جہاں لوگ نہ اسکو سمجھ سکتے ہیں اور نہ وہ لوگوں کو سمجھا کر اپنے لیول پر لا سکتا ہو ، جہاں آپکو سمجھا ہی نہیں جا رہا اور آپ پانی مانگیں تو روٹی پیش کی جا رہی ہو تو غصہ تو آنا ہی ہے … ہمیشہ ہم خیال، ہم مزاج اور ایسے لوگوں میں اپکا گذارہ ہو سکتا ہے جہاں لوگ آپکی زبان نہیں بلکہ اپکا اشارہ  بھی سمجھ لیں –  اگر آپکو کسی گروپ میں نہیں سمجھا جا رہا اور اور آپکے طور طریقے پر وہ گروپ نہیں چل رہا تو آپکو اچھے انداز میں اپنی مصروفیت کا بتا کر کچھ دنوں کے لیے اور بعد میں چاہیں تو مستقل وہاں سے نکل سکتے ہیں – 

اگر آپ یہ جانا چاہتے ہیں کہ وہاٹس ایپ کے اس چنگل سے کیسے نکلا جائے تو درج ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں 

١. وہاٹس ایپ ہی کو اپنے موبائل سے ان انسٹال کر دیں 

سب سے بہتر، سب سے کارگر طریقہ جس نے لاکھوں لوگوں کو وہاٹس ایپ سے چھڑایا ہے وہ اسکو اپنے موبائل فون سے سے ہی ریموو کر دینا ہے ،یہ کر کے لوگوں نے اپنا وقت بھی  بچایا اور سوشل رہنے کے دیگر ٹولز کی طرف ہجرت کر گئے – اگر ان انسٹال کرنا ہے ہے تو آسان طریقہ یہی ہے کہ موبائل کے سیٹنگ کے آپشن کو کلک کریں > وہاٹس ایپ پر جائیں >  اور ان انسٹال پر کلک کریں ، ونڈوز اور ای فون کے صارفین بھی آسانی سے اپنے موبائل سے وہاٹس ایپ نکال سکتے ہیں 

٢. وہاٹس ایپ کا شارٹ کٹ  آئیکن اپنے ہوم اسکرین سے ڈیلیٹ کر دیں 

اگر آپ وہاٹس ایپ ان انسٹال نہیں کر سکتے تو کم از کم ہوم اسکرین سے اسکا شارٹ کٹ آئیکن ریموو کر کے بھی اپنا قیمتی وقت بچا سکتے ہیں 

٣. نوٹیفکیشن کو معطل کر دیں 

آپ کسی بھی موبائل ایپ کے نوٹیفیکشن کو بند کر سکتے ہیں تاکہ یہ آپکو بار بار متوجہ کر کے اپکا وقت نہ برباد کرے ، یہ اینڈ رائیڈ اور ای فون دونوں میں ہو سکتا ہے 

٤. کسی نئے پیغام پر فوری وہاٹس ایپ کھول کر پڑھنے کی عادت ختم کریں 

میں جانتا ہوں کہ یہ ایک مشکل امر ہے مگر نامکن نہیں – جب بھی آپکو پتہ چلے کہ کوئی نیا پیغام ہے آپ اسے نظر انداز کریں ، ارجنٹ ہرگز نہیں ہو گا ورنہ وہ آپکو فون کرتا – ایسا کرنے سے آپکو عادت ہو جائے گی وہاٹس ایپ پر کنٹرول کرنے کی ،اسکے کنٹرول میں نہ جائیں، اسے کنٹرول کریں 

٥. وہاٹس ایپ کا براڈ کاسٹ فیچر استمال کرنا شروع کریں :  کوئی بھی چیز فارورڈ کرنے کی عادت سے باز رہتے ہوئے 

اگر آپ کچھ اعلان یا خاص پیغام لوگوں کو بھیجنا چاہتے ہیں تو اسکے لیے گروپ بنانے یا گروپ میں جانے کی ضرورت نہیں ، براڈ کاسٹ آپکو آپشن دیتا ہے کہ کن لوگوں کو آپ یہ پیغام بھیجنا چاہتے ہیں ، ان ہی کا انتخاب کریں مگر براہ کرم ہر چیز اور ہر  پیغام کو براڈ کاسٹ کر کے فارورڈ نہ کریں ، آپکے پاس اگر اسکا وقت ہے تو ضروری نہیں کہ جن لوگوں کو بھیج رہے ہیں وہ بھی اتنے ہی فارغ ہوں –  اپنے وقت کی نہ سہی دوسروں کے وقت کی قدر کریں،اور ہو سکتا ہے وہ کوئی ضروری کام کر رہے ہوں اور آپکے اس پیغام سے وہ اہم کام متاثر ہو  

موبائل اگر ہے اور بہت سارے ٹولز اور گیجٹس مفت اور قیمتا دستیاب ہیں اسکا یہ مطلب نہیں کہ اسے اپنے پیاروں پر ہی آزمایا جائے – لوگ اگر آپکو

اس خیال سے کچھ نہیں کہتے کہ آپ کو برا لگے گا تو اسکا یہ مطلب نہیں کہ اپ انہیں ہر پانچ منٹ بعد پنگ کریں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے