صفحہ اول / ٹیکنالوجی / فیس بک کا یہ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

فیس بک کا یہ فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

فیس بک پر ایسے دوستوں کی کمی نہیں ہوتی جنہوں نے کوئی نئی چیز خریدتے ہیں  اور پھر اس کی مسلسل تصاویر پوسٹ کرکے دیگر صارفین کو بیزار کردیتے ہیں ۔

 اب فیس بک نے اس کا حل پیش کردیا ہے اور وہ ایک ‘ سنوز’ بٹن کو ٹیسٹ کررہی ہے جو صارفین کو عارضی طور پر مخصوص افراد اور گروپس وغیرہ کو ان فالو کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

یہ فیچر فی الحال محدود تعداد میں صارفین کو دستیاب ہے جو کہ کسی بھی پوسٹ پر دائیں جانب مینیو میں دیا گیا ہے۔ صارفین اس کے ذریعے کسی کو بھی ان فالو یا سنوز کرسکتے ہیں، اس سے پہلے صرف ان فالو کا آپشن ہی موجود تھا۔

واضح رہے کہ یہ فیچر بہت جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے