صفحہ اول / ٹیکنالوجی / مشھور ایپ مسلم پرو(MuslimPro) ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی

مشھور ایپ مسلم پرو(MuslimPro) ملین ڈالر میں فروخت ہوگئی

muslimpro-hamarakhbar

گوگل پلے اسٹور اور iOS ایپ اسٹور کی سب سے مشھور مسلم ایپ، مسلم پرو  (MuslimPro)، کو خرید لیا گیا ہے. Affin Hwang Asset Management (AHAM) and CMIA Capital Partners نے مسلم پرو کی مالک کمپنی  Bitsmedia کو %٩٥ حصے داری کے عوض خرید لیا ہے.

سنگاپور کی یہ کمپنی کی خریدوفروخت ملین ڈالر کی بتائی جارہی ہے مگر مقرر کردہ رقم ابھی ظاہرنہیں کی گئی ہے.

مسلم پرو کی مقبولیت

جب اس ایپ کی خریدوفروخت عمل میں آئی تو اسکو 45 ملین دفعہ download کیا گیا. اگر اس ایپ کا ماہانہ استعمال دیکھا جاۓ تو 10 ملین یوزر ہیں اور انہی یوزر میں سے ١/5 روزانہ ایکٹو ہوتے ہیں. مسلم پرو کی مقبولیت کا راز اس میں موجود فیچرز جو مسلمانوں کے روز مرہ  کے کاموں کو آسان کرتے ہیں.

muslimpro-hamarakhbar-karachi

کچھ مقبول فیچرز

  • یوزر کی لوکیشن کے لحاظ سے نماز کے اوقات.
  • اذان کے وقت نوٹیفیکشن کے ذریعے مطلع کیا جانا.
  • تلاوت قرآن کا موجود ہونا
  • رمضان کے مہینے میں سحرو افطار کے اوقات بتانا
  • کسی بھی وقت آپکے نزدیک حلال ریستورانٹ کے بارے میں پتا کرنا نہایت آسان.

فروخت کے بعد ایپ کا مستقبل

کسی کو بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے کہ انےوالے دنوں میں ایپ کو حلیہ بدل نہ جاۓ. ایپ کے موجودہ CEO  برقرار رہیں گے اور  وہی اس ایپ کو لیڈ کرتے ہوئے کامیابی کی بلندی پر لے کر جانے کا عزم رکھتے ہیں.

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے