صفحہ اول / ٹیکنالوجی / اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں

اپنے فیس بک اکاؤنٹ کو محفوظ بنائیں

facebook-security-tips-hamaraackhbar

سوشل میڈیا کا رجحان پوری دنیا میں بڑھتا جارہا ہے اسکے ساتھ ہی مختلف پہلو سامنے آرہے ہیں جو سوشل میڈیا کی ساخت کو نقصان پہنچا رہے ہیں. اکاونٹ کا ہیک ہوجانا اور اسکا غیر قانونی استعمال تیزی کے ساتھ بڑھ رہا ہے.

آپ اپنا فیس بک اکاونٹ مختلف جگہوں پر استعمال کرتے ہیں جس سے  ہیکر کے لیے اکاونٹ پر قبضہ کرنا مزید آسان ہوجاتا ہے. آپ اپنا اکاونٹ درج ذ یل  طریقوں پر عمل کرکے محفوظ بنانے کی کوشش کرسکتے ہیں.

آپ کہاں کہاں لاگ ان  ہیں؟

اس طرح آپ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپکی Id کس کس  جگہ لاگ ان ہے؟

Go to Settings > Security and Login > Where You’re Logged In

یہ پیج آپکو بتاۓ گا کہ آپکی ID کہاں کہاں لاگ ان ہے اور آپ جہاں سے چاہیں لاگ آوٹ ہوجائیں. اسکے ساتھ ہی آپکو Log Out of All Sessions کا آپشن بھی ملے گا. فیس بک اس بات کی بھی اجازت دیتا ہے کہ آپکو پتا چل جاۓ جیسے ہی کہیں آپکی ID لاگ ان ہو.

مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھیں

مختلف نشانیاں آپکو اس بات سے آگاہ کر سکتیں ہیں کہ آپکا اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے. اس بات کا پتا اس طرح معلوم ہوسکتا ہے کہ دن بھر کی فیس بک پر سرگرمیاں جاکر کر ملاحظہ کریں اور کچھ ایسا دیکھیں جوآپ نے  نہیں کیا تو فوری طور پر اسکو undo کریں

  • کوئی پوسٹ جو آپ نے نہیں لگا ئی ہو.
  • ایسا لائک، کمینٹ جو آپ نے  نہیں کیا ہو.
  • پیغامات کسی کو بھیجےگئے ہوں.
  • ای میل، برتھ ڈے میں ترمیم کی گئی ہو.

آپکو پتا چلے کہ آپکی ID ہیک ہوگئی ہے

جیسے ہی یہ یقین ہوجاۓ کہ ID ہیک ہوگئی ہے تو

  • سب سے پہلے  Log Out of All Sessions کے آپشن کو یوز کریں.
  • اسکے بعد Help  سے رجوع کریں اور یہ آپشن استعمال کریں I think my account was hacked or someone is using it without my permission
  • یہ کرنے کے بعد Get Started پر کلک کریں اور فیس بک آپکو اکاونٹ محفوظ کرنے میں مدد کرے گا.
  • اسکے ساتھ ہی کچھ دنوں کے لیے اپنا اکاونٹ deactivate کردیں.

میں اپنا اکاونٹ کس طرح محفوظ کرسکتا ہوں

کم معلومات اور سستی ہمارے اکاونٹ ہیک ہونے کی وجہ بنتا ہے. صرف چند آپشنز پر عمل کرکے ہم اپنے اکاونٹ کو محفوظ   کر سکتے ہیں .

سب سے پہلے ‘Security and Login’ پرجائیں اور ‘Setting Up Extra Security’ پر کلک کریں.

یہاں آپ کو چار آپشن ملیں گے

  • Get alerts about unrecognized logins
  • Use two-factor authentication
  • Choose 3 to 5 friends to contact if you get locked out
  • Encrypted notification emails under Advanced tab

مندرجہ بالا آپشنز کو یوز کرنے کے بعد آپ اپنے فیس بک اکاونٹ کو مزید محفوظ بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے.

ایک تبصرہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے