صفحہ اول / کھیل / اسٹین پھر انجری کا شکار، بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

اسٹین پھر انجری کا شکار، بھارت کے خلاف سیریز سے باہر

اسٹین پھر انجری کا شکار، بھارت کے خلاف سیریز سے باہرکیپ ٹاؤن: جنوبی افریقہ کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین کا کیریئر خطرات سے دوچار ہو گیا ہے اور ایک بار پھر انجری کے سبب وہ بھارت کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔

ایک عرصے سے انجری کا شکار ڈیل اسٹین کی طویل مدت کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن ٹیم میں واپسی کے ساتھ ہی وہ ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہو گئے۔

اسٹین بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوسرے روز باؤلنگ کے دوران ایڑھی کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے درکار ہوں گے جس کے سبب وہ بھارت کے خلاف سیریز کے بقیہ ٹیسٹ میچز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

جنوبی افریقہ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 72 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 جنوری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے