صفحہ اول / کھیل / وسیم اور وقار PSL کی نئی ٹیم ملتان سلطان میں ایک ساتھ

وسیم اور وقار PSL کی نئی ٹیم ملتان سلطان میں ایک ساتھ

کرکٹ کی دنیا کی عظیم ترین جوڑی جو بولنگ میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے، ایک بار پھر کرکٹ کے میدان میں ساتھ اتر رہی ہے. یہ  ٩٠ کی دہائی کی سب سے خطرناک جوڑی  سمجھی جاتی تھی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری کرکٹ کی دنیا میں اس کی شہرت عام تھی اور اب بھی برقرار ہے. پچ جیسی بھی ہو موسم خراب ہی کیوں نہ ہو بلےببازوں کے لیے ہمیشہ خطرناک ثابت ہوئے.

wasim-akram-waqar-younis-hamaraakhbar

PSL میں بہت جلد

پاکستان پریمیئر لیگ (PSL)، جس کا تیسرا ایڈیشن اگلے سال شروع ہوگا،اس خبر کے ساتھ ہی یہ بھی خوش خبری بھی پاکستانیوں اور کرکٹ کے شیقینکے لیے ہے کہ کرکٹ کی دنیا کی سب سے بری جوڑی پھر سے ایک ساتھ تہلکہ مچانے آرہی ہے. اس بار وہ کرکٹ کی پچ پر نہیں بلکہ کوچ کے طور پر نظر آئیں گے اور بالرز کو بولنگ کے گر سکھائیں گے.

PSL کی نئی ٹیم ملتان سلطان کے کوچ وسیم اکرم اس سے پہلے اسلام آباد یونائیٹڈ کی  کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ PSL کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم تھی.

wasim-waqar-hamaraakhbar

توقع کی جارہی ہے کہ وسیم اکرم کے جانے کے بعد مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ کے mentor  بنیں گے. وقار یونس  پاکستان کرکٹ ٹیم کے دوبار کوچ رہ چکے ہیں اور اب وہ اپنی کوچنگ کے جوہر PSL میں ملتان سلطان کے ساتھ دکھائیں گے.

وسیم اکرم اور وقار یونس کا کا PSL سے معاہدہ اگست کے تیسرے ہفتے کراچی میں متوقع ہے.

وسیم اور وقار کے آپس کے تعلقات جیسے بھی ہوں وہ بلےبازوں کے لیے خطرے کی علامت تھے اور اب PSL میں شامل ہوکر ریٹارمنٹ کے بعد بھی وہ  دوسری ٹیموں کے لئے خطرہ بنے رہیں گے. دونوں نے مل کر ٦١ ٹیسٹ میچوں میں ٥٥٩ وکٹیں لیں. جن میں سے وسیم کی ٢٨٢ اور وقار کی ٢٨٧ شامل ہیں جو ان دونوں کو دنیاۓ کرکٹمیں بولنگ  کا تیسرا عظیم جوڑا ثابت کرتیں ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے