صفحہ اول / پاکستان / پی ٹی آئ اور جماعت اسلامی کی خیبر پختون خواہ میں ورکنگ ریلیشن بے مثال ہے

پی ٹی آئ اور جماعت اسلامی کی خیبر پختون خواہ میں ورکنگ ریلیشن بے مثال ہے

پی ٹی آئ اور جماعت اسلامی خیبر پختون خواہ میں بہت اچھی ورکنگ ریلیشن شپ کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ڈلیور ہو اور یہ پورا ٹرم خوشگوار انداز میں مکمل ہواور آگے جا کر وہ اپنے لیے جو راستے چاہیں اسکا خوشی سے انتخاب کریں،یہ دونوں جماعتوں کا حق ہے – ایسا نہ ہو جیسا سندھ میں پی پی پی اور ایم کیو ایم کی آئے دن کے استعفی اور واپسی کے کھیل میں عوام کو کچھ نہ ملا –

دونوں جماعتوں کے ورکز کو بھی اسی خوش روئیے کے ساتھ اپنی اپنی پارٹی کا منشور اور اپنی دعوت مثبت انداز میں بڑھانا چاہیئے، کسی کو نیچا دکھائے بغیر- .محنت کر کے کام کر کے اوپر جائیں -اپنا وقت اس پر لگائیں کہ آپکی پارٹی کی افغان پالیسی کیا ہوگی ؟ آپ تعلیم پر کیا کرنا چاہتے ہیں ؟ پانی کے مسلے کا کیا حل ہے آپکے پاس ؟ ان چیزوں کی معلومات حاصل کرنا اور اسکو پھیلانا محتنی اور پوزیٹو لوگوں کا کام ہے

سیاسی کارکنوں کی اکثریت کو اپنی پارٹی کے منشور کی تین شقیں بھی نہیں معلوم  تو وہ عوام کو کیا سیل کرینگی ؟ کونسی جماعت ہے، کم جماعتیں ہونگی جو ہر اشو پر فوری اور کسی پروسیجر کو فالو کر کے اپنے کارکنان کو اعتماد میں لیتی ہونگی

اگر آپکو یقین نہ آئے تو صرف تین چار جماعتوں کے ان ورکرز کو جو سوشل میڈیا پر پورا پورا دن صرف کرتے ہیں یہ پوچھ لیں کہ -آپکی جماعت کی واٹر پالیسی کیا ہے ؟ ، میڈیکل پالیسی کیا ہے ؟ آپکو بغلیں جھانکتے ہوئے ہی نظر آئیں گے
سیاسی ورکرز اگر اپنی  ہی پالیسی  نہیں جانیں گے ، دوسری پارٹیوں اور اپنی پارٹی میں کیا فرق  ہے یہ نہیں بتا سکیں گے ؟ تو عوام انکو کس بات پر ووٹ دیں ؟ کیوں انکے پیچھے چلیں ؟صرف اصل لئیے کہ نام اسلامی ہے یا جھنڈا نیلا پیلا ہے ؟

یا تو سیاست نہ کرو ، کرو تو پڑھ لکھ کر سمجھ کر اور ایک اعلی مقصد سمجھ کر ، اسکو سنجیدگی سے وقت دو تاکہ تم اپنی قوم کے لیے کوئی چراغ روشن کرنے والے بنو ، لوگوں کو راستہ وہی دکھائے گا جو پہلے سے میپ دیکھ کر راستے سمجھکر کر نکلا ہو – ایسے اوبر والے ڈرائیور مت بنو جو گاڑی میں مسافر کے بیٹھتے ہی یہ بول کر اسکے ہوش اڑا دیتا ہے کہ مجھے راستہ نہیں معلوم –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے