صفحہ اول / پاکستان / پاکستانی امریکی ڈاکٹروں نے کراچی میں معذوروں کے لیے ملک کا سب سے بڑا ہسپتال بنانے کا آغاز کر دیا

پاکستانی امریکی ڈاکٹروں نے کراچی میں معذوروں کے لیے ملک کا سب سے بڑا ہسپتال بنانے کا آغاز کر دیا

helping handsپاکستانی تعلیمی اداروں سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے امریکہ میں کام کرنے والےاور وہیں آباد ہو جانے والے پاکستانی ڈاکٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ پاکستان میں معذوروں کے علاج کے لئیے ایک جدید ہسپتال تعمیر کریں گے …

ہسپتال کے لئے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں ایک وسیع و عریض عمارت خریدی گئی ہے جس میں معذوروں کے علاج میں استعمال ہونے والے جدید طبی آلات کی تنصیب کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے

یہ کام مشھور امریکی فلاحی ادارے "ہیلپنگ ہینڈز ” کے پلیٹ فارم سے کیا جائے گا ، ادارے کے سربراہ ڈاکٹر محسن انصاری نے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے اس منصوبے کی کچھ تفصیلات شئیر کیں

ورجینیا امریکہ میں ایک فنڈ ریزنگ ڈنر میں اس منصوبے کی تفصیلات ڈونرز کے سامنے رکھی گئیں ، بتایا گیا کہ اس منصوبے پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی اور یہ اپنی نوعیت کا ملک میں سب سے بڑا ہسپتال ہو گا –

ڈاکٹر محسن انصاری کے بقول، ’ہیلپنگ ہینڈ‘ امریکی مسلمانوں کا سب سے بڑا فلاحی ادارہ ہے۔یہ  فخر کی بات ہے کہ یہ فلاحی ادارہ دنیا بھر کے 51 ممالک میں فلاحی خدمات انجام دے رہا ہے۔ لیکن، چونکہ ان کی محبت، ان کا دل اور خلوص سب پاکستان کے ساتھ ہے اس لئے سب سے بڑا فلاحی منصوبہ بھی پاکستان میں چلایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر محسن کہتے ہیں کہ ہلپنگ ہنڈ ہر سال ڈیڑھ ارب ڈالر پاکستان میں فلاحی کاموں پر صرف کرتا ہے، جبکہ اس کے علاوہ، ہزاروں تعلیمی ادارے اور یتمیوں کے مراکز بھی چلائے جا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہلپنگ ہینڈ کراچی میں ایک بہت بڑا ری ہبلیٹشن سینٹر قائم کرنے جارہی ہے۔

ان کے بقول، ’’دس ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والا یہ ری ہبلٹیشن سینٹر تمام جدید ترین مشینوں سے آراستہ ہوگا اور دنیا بھر میں فرائض انجام دینے والے اسپشلسٹ ڈاکٹرز یہاں خدمات انجام دیں گے اور معذروں کا مفت علاج کریں گے‘‘۔

ہیلپنگ ہینڈ نے کہا ہے کہ ’’پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال ہوگا، جہاں علاج کی جدید ترین سہولیات فراہم ہوں گی اور وہ بھی مفت‘‘۔

فنڈ ریزنگ ڈنر میں مقررین نے اس اسپتال کو امریکہ میں بسنے والے مسلمانوں کی جانب سے اہل کراچی کے لئے ’’ایک خوبصورت تحفہ‘‘ قرار دیا۔

تقریب کے مہمان پاکستان کے نامور شعرا امجد اسلام امجد اور پروفیسر انور مسعود کے کلام سے شرکا خوب محظوظ ہوئے اور انھیں خوب داد دی۔
یہ ہسپتال ان ڈاکٹروں کی طرف سے اپنے ملک کے لئیے ایک عظیم خدمت کے طور پر دنیا بھر میں مثال بنے گا – امید کی جانی چاہیئے کہ اسی طرز پر دنیا بھر میں پھیلے ہزاروں انجنیرز  اور دیگر شعبے میں کام کرنے والے افراد بھی آگے آکر ملک کی تعمیر میں اپنا حصہ ادا کرنے کا سوچیں گے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے