صفحہ اول / کراچی / یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم کے ساتھ پی ایس او پٹرول پمپ کے گندے ترین واشروم

یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم کے ساتھ پی ایس او پٹرول پمپ کے گندے ترین واشروم

pso-pump

دنیا کے چھٹے بڑے شہر میں جہاں جدید کاریں،نئے موبائل فون، برانڈڈ فوڈ چین اور فیشن جگہ جگہ مگر بنیادی شہری ضرورت پبلک ٹایلیٹ اور واشروم آج بھی ناپید ہیں – مئیر کراچی خود یہ سہولت تو خیر کیا دینگے اگر تھوڑا وقت نکال کر شہریوں سے فی کلو سی این جی اور فی لیٹر پر پچاس روپے "سروس” چارج کرنے والے پٹرول پمپوں کو ہی پابند کر دیں کہ وہ ہر اسٹیشن پر صاف ستھرے واشروم مرد و خواتین دونوں کے لیے لازمی مہیا کریں تو نوازش ہو گی—.نہ بھی کریں تو عوام کیا بگاڑ لے گی

 …. عوام یہی کرے جو میں نے کیا کہ یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم کے ساتھ پی ایس او کے پٹرول پمپ کے مینجر کو کہا کہ وہ اپنے استمال کے ” تالا لگے” واشروم کو پبلک کے لیے کھولے اور یہ واحد اور گندے ترین واشروم کو خود استمال کرے ..انکے واشروم کی تصویر لی اور اب پی ایس او کو کمپلین بھی کر رہا ہوں …. آپ جب بھی کسی سروس اسٹیشن پر جائیں تو انکا واشروم چیک کریں .. نہ ہونے یا گندہ ہونے کی صورت میں اسکی تصویر پمپ کی لوکیشن اور پتے کے ساتھ اپنی وال پر شیر کریں .. یہ کونسا اپنی جیب سے یہ واشروم بناتے یہ چلاتے ہیں .. ہم عوام اسکی ادائیگی کرتے ہیں .. ایک سروس اسٹیشن پر صاف پینے کا پانی، واشروم اور گاڑی پارک کر کے اسکی چیکنگ کی جگہ دینا لازم ہے – آپ کو خود اپنے حقوق کی فکر نہیں تو وسیم اختر کو آپکی فکر کیوں ہو ؟ !

(پلیز شئیر کریں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے