صفحہ اول / کراچی / حق آگیا اور باطل مٹ گیا – المرکز اسلامی کا فیصلہ

حق آگیا اور باطل مٹ گیا – المرکز اسلامی کا فیصلہ

اہلیان کراچی کو مبارک ہو- امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور کارکنان جماعت کی پرامن، قانونی جدوجہد کو اللہ نے کامرانی عطا فرمافرمائی۔

 

المرکز اسلامی کی حتمی ہیئرنگ مکمل ہوگئ الحمداللہ سینما انتظامیہ المرکز اسلامی سے دستبردار ہوگئ . سینما انتظامیہ نے المرکز اسلامی میں مزید کسی سرگرمی سے انکار کرتے ہوئے بلدیہ کو واپس کرنے کا اعلان کیا بلدیہ کراچی کی طرف سے عمارت کو اسکے منظور شدہ ضوابط کے مطابق ہی چلانے کا اور شادی ہال بھی جلد ہی خالی کروانے کا اعلان۔

آج المرکز اسلامی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت تھی کورٹ نے فوری طور پر حکم دیا کہ آج سے ہی المرکز اسلامی کو سابقہ حیثیت میں بحال کیا جائے ۔

فن راما کی انتظامیہ اور ٹھیکیدار نے عدالت سے استدعا کی کہ ھم اپنا کنٹریکٹ جو کے ایم سی کے ساتھ تھا آج سے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے عدالت سے استدعا کی کہ نیب میں ابھی تک ان کے کیس بنا کر نہیں بھیجے گئے اس کو بھی دیکھا جائے۔ مزید انتظامیہ پر توہین اسلامی شعائر کا مقدمہ بھی بنایا جائے ۔

عدالت نے اگلی پیشی پر ان کا جائزہ لینے کا آرڈر جاری کردیا ۔ اس کاروائی کے دوران سیف الدین ایڈوکیٹ ۔ قاضی صدر الدین ۔ نجیب ایوبی اور زاھد عسکری کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

2 تبصرے

  1. ماشاللہ
    حق ہمیشہ سچے لوگوں کے ساتھ ہوتی ہیں.
    باطل تو مٹنے کے لئے آیا ہے .

  2. جیت حق کی ہی ہوتی ہے … بیشک حق آیا باطل مٹ گیا…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے